ضلع رحیم یار خان کا اپنی جغرافیائی صورتحال کے باعث صوبہ پنجاب کے اہم اضلاع میں شمار ہو تا ہے ، ڈپٹی کمشنر

پیر 23 اکتوبر 2017 22:10

رحیم یار خان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے مطالعاتی دورہ پر آئے 32رکنی افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ ضلع رحیم یار خان کا اپنی جغرافیائی صورتحال کے باعث صوبہ پنجاب کے اہم اضلاع میں شمار ہو تا ہے‘ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع رحیم یار خان معاشی لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے اس ضلع میںدو فرٹیلائزر یونٹ، پانچ شوگر ملز، 80سے زائد فلور ملز، کوکا کولا، یونی لیور، جیننگ فیکٹریز کے علاوہ دیگر چھوٹی بڑی صنعتوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔

اس ضلع کی ایک جانب دریائے سندھ تو دوسرے بار ڈر پر وسیع و عریض رقبہ پر پھیلا چولستان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ مردم شمادی نتائج کے مطابق ضلع رحیم یار خان آبادی کے تناسب سے صوبہ پنجاب کا چوتھا بڑا ضلع ہے جبکہ رقبہ کے لحاظ سے یہ پانچویں نمبر پر آتا ہے چار تحصیلوں پر مشتمل اس ضلع کی تعمیر و ترقی پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے اور بطور انتظامی افسر و نمائندہ صوبائی حکومت میری بھر پور کوشش ہے کہ دوران تعیناتی حکومت اور اس ضلع کی عوام کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم و صحت میری ترجیحات میں شامل ہے اس کی بہتری کے لئے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے جبکہ حکومت پنجاب بھی وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر دیگر عوامی بہبود کے شعبوں کی طرح اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے غریب ، بے سہارا اور یتیم بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے دانش سکولز کے قیام کا آغاز بھی اس ضلع سے کیاگیا اور اس ضلع میں ایک انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی زیر تعمیر ہے جو اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہے جبکہ اس میں کلاسسز کا آغا ز ہو چکا ہے اس کی تعمیر پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس ضلع کو کیڈٹ کالج کا تحفہ بھی دیا ہے جس کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ صحت کے شعبہ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے سندھ و بلوچستان کے نزدیک واقع ہونے کے باعث یہ ضلع ان دو صوبوں کے عوام کو بھی صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے 24ویں مڈ کیریئر منیجمنٹ کورس پر آئے افسر ان کو ضلع کے انتظامی، معاشی، انڈسٹریل، تعلیم وصحت، انفراسٹرکچر، امن وامان سمیت مجموعی شعبوں کی کارکر دگی بار ے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :