مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی ریاستی دہشت گردی کی حالیہ لہر شرمناک ہے،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

پیر 23 اکتوبر 2017 22:02

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی ریاستی دہشت گردی کی حالیہ لہر شرمناک ہے۔ ڈنمارک میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو ہر عالمی فورم پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یہاں موصولہ پیغام کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ بھارت نے کشمیری مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر کے مسئلہ پر کیس حقیقت پر مبنی ہے اور پاکستان مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت کا بنیادی حق دینے کا پرزور مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :