پمز اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کی انتظامی علیحدگی کا بل کابینہ سے منظوری کیلئے کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیاگیا

پیر 23 اکتوبر 2017 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے پمز اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کی انتظامی علیحدگی کا بل کابینہ سے منظوری کیلئے کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیا۔ کابینہ کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں مجوزہ بل کی منظوری دی تھی جسے حتمی منظوری کیلئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اس امر کو یقینی بنا یا گیا کہ پمز اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کی انتظامی علیحدگی کے بل کا مسودہ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مجوزہ بل کی تما م مراحل سے منظوری ہو چکی اور اسے آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کر دیا جائے گا۔ مجوزہ بل کو کابینہ کے ایجنڈے پر لانے کیلئے وزیر مملکت نے سیکرٹری کابینہ سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :