معاشرے کی ترقی میں میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے، محترمہ راحیلہ حمید خان درانی

صحافی برادری عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کرے ،اسپیکر بلو چستان اسمبلی

پیر 23 اکتوبر 2017 22:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) اسپیکر بلو چستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے صحافی برادری عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کرے تاکہ ان منصوبوں کے مثبت اثرات سے عوام کو باخبر رکھا جائے۔

چین پا کستان اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کی ضا من ہے اس میگا منصو بے سے بلو چستان میں نہ صرف ترقی کے نئے دورکاآغاز ہو گا بلکہ روز گار کے بے شمار مواقع بھی میسر آئیں گے اور خطے میں معاشی انقلا ب آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کو نسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈ ٹرز کی ایگز یکٹو کمیٹی کے ممبران کے اعزاز میںدیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سی پی این ای کے صدرضیا ء شا ہد اور دیگر ممبران کو صو بائی دارلحکومت کے دورے پر خوش آمدید کہتے ہو ئے کہاکہ سی پی این ای کے اجلاس کا کو ئٹہ میں انعقاد خو ش آئند ہے اس سے ملک کے سینئر صحا فیوں کو بلو چستان کی جغرافیائی اہمیت اور یہاں پر جاری ترقیا تی منصو بوں کے بارے میں آگا ہی میسر آئے گی انہوں نے کہاکہ بلو چستان پاکستان کی شہ رگ ہے قومی میڈیا کو بلو چستان کی اہمیت اور یہاں پر جاری فلاح عامہ کے منصوبوں کو اُجاگر کرنے اور آگاہی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔

اسپیکر نے کہاکہ موجو دہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیا دت میں امن وامان کی صورت حال سمیت تعلیم ،صحت اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے مو ثر اقداما ت کئے ہیں جس کی مستقبل میں دور اس نتا ئج برآمد ہو نگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت صحافی برادری کے مسائل و مشکلات سے بخوبی آگا ہ ہے حکومت آزادی صحا فت پر پختہ یقین رکھتی ہے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ کسی بھی واقعہ کی بر یکنگ نیوز اور رپو رٹنگ کے دوران ملکی سلامتی اور عوامی مفادات کو ملحو ظ خاطر رکھاجائے انہوں نے زرد صحافت کے حوالے سے کہاکہ یہ صحا فت کے حقیقی مشن کی راہ میں بڑی رکا وٹ ہے ۔اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ صحافی برادری صحافتی ضابطہ اخلاق پر عملدآمد کر تے ہو ئے ملکی ترقی و خو شحالی کے منصوبوں اور خصو صا ً بلو چستان کے سافٹ امیج کو اجا گر کرے اس موقع پر سی پی این ای کے صدر ضیا ء شا ہد نے اپنی تنظیم کے اغراض و مقا صد پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہاکہ قومی پریس ملک کی تر قی اور خو شحالی کے لئے مثبت کر دار ادا کر رہاہے تاہم ہمیں بے شمار مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم پرعزم ہیں کہ ہم صحافت کے اصل مشن کوجا ری رکھتے ہو ئے ملکی تر قی میں اپنا کردار ادا کر تے رہے ہیں انہوں نے تمام ممبران کی جانب سے عشا ئیہ دینے پر اسپیکر کا شکر یہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :