ایران میں مزدوری کی غرض سے جانے والا پا کستانی نوجوان جاں بحق

پیر 23 اکتوبر 2017 22:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) ایران میں مزدوری کی غرض سے جانے والا پا کستانی نوجوان جاں بحق ،تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی سے تعلق رکھنے والا16سالہ نو جوان ناصر ولد شاہ محمد ایران کے شہر یزد میں پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق ہوگیا متوفی ایران مزدوری کی غرض سے گیا تھا جس کی لاش ایرانی حکام نے پیر کو تفتان میں پا کستانی حکام کے حوالے کردی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :