کوئٹہ ، ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

پیر 23 اکتوبر 2017 22:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ،پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں دوموتر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 23سالہ ولی محمد جاں بحق جبکہ 22سالہ رضا محمد شد ید زخمی ہوگیا پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے