جمہوریت کے استحکام کیلئے طویل اور صبر آزما جدوجہد کی ہے، انجینئر زمرک خان اچکزئی

پیر 23 اکتوبر 2017 22:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین ،ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ ،رکن مرکزی کمیٹی رشید ناصر ،شفیع افغان ،حاجی جانان ،آغا محمد ،عبدالخالق اور دیگر نے برشور اڈہ اور نیو کاریز خانوزئی میں وکررز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے پشتونوں کیساتھ ساتھ دیگر محکوم قومیتوں ،جمہوریت ،جمہوری اداروں کے استحکام ،انسانی بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے طویل اور صبر ازما جدوجہد کی ہے ۔

ہمارے اکابرین کی کوششوں کے بدولت یہاں صوبے کے عوام ووٹ کا حق ملا 73کے آئین کی تشکیل کے وقت خان عبدالولی خان کی رہنماء کردارکی آج وہ قوتیں بھی متعرف ہیں جواس وقت اس پر تنقید کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

وہی لوگ آج 73کے آئین کو مقدس اوراق گردانتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج بھی ہم پشتونوں کی ایک وحدت پشتونخوا میں پرونے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اورانشاء اللہ یہ ہم کرکے دیکھائے گے انہوں نے کہاکہ 27اکتوبر کا جلسہ عام اور اس میں ملی مشر اسفندیار ولی خان کی شرکت صوبے کے سیاسی حالات پر مثبت اثرات مرتب کرینگے لہذا پارٹی ذمہ داران پشتون اولس کو ساتھ ملکر اس اہم تاریخی جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنی فعال اور منظم تنظیمی رابط کے بدولت دن دگنی رات چگنی محنت کریں ۔

کیونکہ اس جلسہ عام سے جمہوریت ،قوم دوست قوتوں کو فائدہ پہنچے گا ۔دریں اثناء صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،نظام الدین کاکڑ ،اصغر علی ترین ،عبیداللہ عابد ،رشید ناصر ،عبدالباری کاکڑ ،ملک رحیم ترین اور دیگر سینئر اراکین کے ہمراہ پشین بازار میں استقبالیہ کیمپ کا افتتاح کیا ۔شہریوں میں پمفلٹ ،سٹیکرز اور پوسٹرز تقسیم کیا ۔اور جگہ گرائونڈ میں اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :