13نومبر کو لاہور میں جشن آزادی گلگت بلتستان کے مناسبت سے ثقافتی پروگرام منعقد کیا جائیگا

پیر 23 اکتوبر 2017 22:01

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) 13نومبر کو لاہور میں جشن آزادی گلگت بلتستان کے مناسبت سے ثقافتی پروگرام منعقد کیا جائیگا ۔ ثقافتی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، چیف سیکریٹری جی بی ، ممبران اسمبلی ، ممبران کونسل سمیت اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ۔

فیسٹیول کا انعقاد گلگت بلتستان کے سٹوڈنٹس کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ، ثقافتی پروگرام کے انعقاد سے گلگت بلتستان کے ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ا ن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے کو آرڈنیٹر ہدایت ہادی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا ثقافت پوری دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے اس دفعہ جشن آزادی گلگت بلتستان فیسٹیول شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ۔

جو قوم اپنی ثقافت کو بھول جاتی ہے اس کی شناخت مٹ جاتی ہے ۔ انہوں نے ملک کے دیگر صوبوں میں مقیم طلبہ و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ 13نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے ثقافتی فیسٹیول میں بھر پور شرکت کرکے ثقافت سے محبت کا ثبوت دیں ۔

متعلقہ عنوان :