لاکھوں افراد کی آلودہ ماحول سے ہلاکت، غریب ممالک زیادہ متاثر

پیر 23 اکتوبر 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) آلودہ ماحول لاکھوں افراد کی اموات کا سبب بن رہا ہے، 90فیصد ہلاکتیں غریب اور کم ترقی یافتہ ممالک میں ہوتی ہیں، پاکستان ،چین، بھارت ، بنگلہ دیش اور مڈغاسکر میں اموات کی تعداد ایک تہائی ہے۔آلودگی انسانی صحت اور خوشحالی کے متعدد پہلووں کو متاثر کرتی ہے۔ ایک تازہ عالمی تحقیق کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ آلودگی دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی اموات کا سبب بن رہی ہے۔

ہلاکتیں آلودہ ہوا اور پانی کے ذریعے دل اور پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث ہوتی ہیں۔ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ آلودگی کے سبب ہلاک ہونے والے تقریبا 90 فیصد افراد کا تعلق غریب یا بد تر اقتصادی صورت حال والے ممالک سے ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تیزی سے صنعت کاری کی جانب بڑھتے ممالک جیسے بھارت، پاکستان، چین، بنگلہ دیش اور مڈغاسکر میں آلودگی سے ہونے والی اموات کا تناسب ایک تہائی ہے۔

امریکا میں ماونٹ سینائی کے اکاہن اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر اور اس تحقیقی مطالعے کے شریک سربراہ فلپ لینڈ ریگن کا کہنا ہے، آلودگی ماحولیاتی چیلنج سے کہیں زیادہ کچھ ہے جو انسانی صحت اور خوشحالی کے متعدد پہلووں کو متاثر کرتی ہے۔تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ فضائی کثافت اور آلودگی نے 2015 میں 9 ملین افراد کی جان لی تھی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ٹریفک اور کارخانوں سے آلودہ ہوا ہی 6.5 ملین ہلاکتوں کا سبب بنی۔

متعلقہ عنوان :