Live Updates

سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ،مسلم لیگ نواز اور گرینڈ الائنس کو خیرباد کہہ دیا

ارباب گروپ تھر میں پی ٹی آئی کا بڑا جلسہ منعقد کر کے عمران خان کے سامنے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرے گا

پیر 23 اکتوبر 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) تھرپارکر کے ضلع کی اہم سیاسی شخصیت سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ باقاعدہ اعلان تھر میں جلسے کے دوران کریں گے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے بھائیوں ارباب انور اور ارباب ذکا اللہ کے ساتھ شاہ محمود قریشی، عارف علوی اور حلیم عادل شیخ سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

اس کے ساتھ ہی ارباب غلام رحیم نے مسلم لیگ نواز اور گرینڈ الائنس کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ خاندانی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ارباب گروپ تھر میں پی ٹی آئی کا بڑا جلسہ منعقد کر کے عمران خان کے سامنے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرے گا۔یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل ارباب گروپ کے مضبوط امیدوار ارباب رحیم کے بھتیجے ارباب لطف نے پیلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات