جیکب آباد : چار سالہ بچی سے زیادتی، حالت خراب، اسپتال منتقل
وزیراعلی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا بچی سے زیادتی ہوئی ہے اور تشدد بھی کیا گیا، بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے، ڈاکٹرز ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر تباہ ہوچکا ہے، ریاست کا داخلی نظام تباہ ہوچکا، لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا، سماجی رہنما فرزانہ باری
پیر 23 اکتوبر 2017 22:00
(جاری ہے)
اہل خانہ کے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ او سمیت ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجی جنہوں نے بچی کو آپریشن تھیٹر منتقل کیا جہاں بچی کا علاج شروع کردیا گیا کامیاب آپریشن کے بعد بچی کو وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی ہوئی ہے اور تشدد بھی کیا گیا، بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے، بچی کے ہوش میں آنے پر ایکسرے اور الٹرائو سانڈ کیا جائے گا۔اس ضمن میں اے ایس پی سرفراز نواز نے خبر پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے جس پر پولیس جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے۔اطلاعات ہیں کہ بچی کا تعلق بہت ہی غریب گھرانے سے ہے، ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈاکٹر بچی کی مکمل دیکھ بھال کررہے ہیں۔اسپتال میں موجود بچی کے رشتے دار اور بچی کے والد نے کہا کہ وہ بہت غریب اور مجبور لوگ ہیں ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔سماجی رہنما فرزانہ باری نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر تباہ ہوچکا ہے، ریاست کا داخلی نظام تباہ ہوچکا، لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا جس کی وجہ سے ایسے واقعات میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.