نیب نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب کرپشن ریفرنس میں شرجیل انعام میمن سمیت تمام 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 23 اکتوبر 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت تمام 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سارنگ چانڈیو، الطاف میمن، ذوالفقار شالوانی، عاصم عامر، گلزار علی، سلمان منصور، عمر شہزاد، منصور احمد، سید نوید، محمد حنیف اور شرجیل انعام میمن شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کو آج (منگل) احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب نے ملزمان کی تصاویر بھی میڈیا میں جاری کردی ہیں جس میں شرجیل میمن سمیت کرپشن میں ملوث تمام ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔