سندھ حکومت اور سینٹ پیٹرز برگ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پیر 23 اکتوبر 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) سندھ حکومت اور سینٹ پیٹرزبرگ کے مابین مفاہمت کی یاد داشت پر سینٹ پیٹرز برگ میں دستخط کئے گئے ۔مفاہمت کی اس یادداشت پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی وترقیات میر ہزار خان بجارانی اور سینٹ پیٹرز برگ کے گورنر نے دستخط کئے اس موقع پر چیئر مین پلانگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ سندھ محمد وسیم چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت سینٹ پیٹرز برگ حکومت کے افسران بھی موجود تھے ۔

مفاہمت کی اس یاد داشت کی روسے سندھ اور سینٹ پیٹرز برگ تجارت ،معیشت ،سائنس ،ٹیکنالوجی ،تحقیق ،تعلیم ،ثقافت ،کھیل اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کریں گے اس سلسلے میں وفود کے باہمی تبادلے اور باہمی تجربات مہارت اور علم سے استفادہ کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر روس اور پاکستان کے مابین تعلقات کے استحکام کے لئے باہمی تعاون کوبڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کی تاریخ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئر میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں روسی تعاون بالخصوص پاکستان اسٹیل مل جیسے صنعتی ادارے کے قیام کے لئے روسی تعاون کو خصوصیت کے ساتھ سراہا گیا اس موقع پر تعلقات کو بڑھانے کے لئے تعاون اور رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :