Live Updates

عمران خان اور شیخ رشید کی جوڑی جمہوری نظام کیلئے خطرے کی علامت ہیں،وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک

پیر 23 اکتوبر 2017 21:52

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کی جوڑی جمہوری نظام کے لئے خطرے کی علامت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے کرپٹ ترین افراد کو عمران خان تحفظ کی چھتری فراہم کر رہے ہیں، سی پیک کے مخالفین حکومت کو غیرمستحکم کرنے پر تلے ہیں، سازشی ہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام ہونگے، حکومت نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا، لوڈشیڈنگ کا جن قابو کر لیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو فروغ دیا ہے‘الزام تراشی اور جھوٹ پرمبنی منفی سیاست کرنے والے عناصر کو عوام نے ہر بار مسترد کیا ہے،ملک میں افرا تفری پھیلانے‘ ملک کو انارکی کی طرف لے جانے میں عمران خان کا اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب، رمضان صدیق بھٹی،چوہدری شہباز سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ، یہ پاکستان اور محب وطن عوام کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے سیسہ پلائی دیوار بن کر سازشوں کا مقابلہ کیا اورباطل کو شکست دی،عمران کے لیفٹ رائٹ موجودبنکوں کے نادھندہ اور چورہٹا دئے جائیں یا وہ چھوڑ جائیں،تو ان کی بولتی بند ہو جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :