سی پیک کے باعث ملک میں چینی سرمایہ کاری میں 200فیصد اضافہ ہوا ہے، خلدون جاویدملک

پیر 23 اکتوبر 2017 21:52

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ سی پیک کے باعث ملک میں چینی سرمایہ کاری میں 200فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علیکے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چینی سرمایہ کاری میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں(سی پیک) میں تیزی سے پیش رفت کی وجہ سے توانائی، تعمیرات اور کمیونیکیشن سیکٹر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ گئی ہے چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں چینی براہ راست سرمایہ کاری میں 200فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے ۔خلدون جاوید ملک نے کہا کہ سی پیک پر کام کی رفتار کو سست نہ ہونے دیا جائے کیونکہ یہ منصوبہ ملک میں خوشحالی و ترقی لائے گا۔انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں اقتصادی زون قائم کیے جارہے ہیں جس سے ملکی صنعتی شعبہ بھی صنعتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

متعلقہ عنوان :