قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے افراد کو عدالت اپنے منطقی انجام تک پہنچائے،کرپشن ودہشتگردی کے شیطانی کھیل کا خاتمہ قوم کی اولین ترجیح ہے،مک مکا اور این آراو کی سیاست کا باب اب ختم ہونا چاہئے،ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کا جماعت اسلامی سندھ کے اجلاس سے خطاب

پیر 23 اکتوبر 2017 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے افراد کو عدالت اپنے منطقی انجام تک پہنچائے،کرپشن ودہشتگردی کے شیطانی کھیل کا خاتمہ قوم کی اولین ترجیح ہے،جماعت اسلامی پرامن، اسلامی اور خوشحال پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،مک مکا اور این آراو کی سیاست کا باب اب ختم ہونا چاہئے ،عدالتوں نے انصاف نہ دیا تو پھر قومی لٹیروں کو گھسیٹنے کیلئے عوام کو مجبورا سڑکوں پر آنا پڑے گا۔

انہوں نے پیر کو جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی امرا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ اور آئندہ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے مزید کہا کہ کرپشن اور کرپٹ قیادت نے خوشحال سندھ کو بدحال کردیا ہے،گذشتہ 10سالوں سے سندھ پر برسراقتدار پیپلزپارٹی کی قیادت نے عوام کو بے روزگاری،بھوک وافلاس اور کرپشن کے تحفوں کے سوا کچھ نہیں دیا،شرجیل میمن ،صوبائی وزیرقانون سمیت دیگرپارٹی رہنما و صوبائی وزرا کیخلاف کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں،تھر میں غذائی خوراک کی قلت اور طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے مگرحکومت بے حسی کی عملی تصویر بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپٹ قیادت سے نجات دیانتدار قیادت کو آگے لانے سے ہی سندھ میں پائیدار امن اور ترقی وخوشحالی کے ساتھ عوام کے مسائل حل ہوں گے۔#