سکھر ، ڈاکٹروں کا مقدمات کے اندراج کے خلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر او پی ڈی کا بائیکاٹ

پیر 23 اکتوبر 2017 21:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء)سکھر میں میں ڈاکٹروں کا مقدمات کے اندراج کے خلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر او پی ڈی کا بائیکاٹ ۔

(جاری ہے)

، احتجاجی مظاہرہ ونعرے بازی، ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث خاتون فوت تفصیلات کے مطابق سکھر میں عدالتی احکامات پرسکھر کے سول اسپتال کے چار ڈاکٹروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونے کے خلاف سول اسپتال سکھر کے ڈاکٹروں نے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کراوپی ڈی کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف داخل مقدمہ ختم کیا جائے آور جب تک مقدمہ ختم نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران گھوٹکی کے علاقے مرید شاخ سے ایمرجنسی میں لائی گئی ایک مریضہ سونار خاتون بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث تڑپ تڑپ کر فوت ہو گئی مگر ڈاکٹر احتجاج میں مصروف رہے جس پر اس کے ورثاء نے احتجاج کیا اور ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا واضح رہے کہ سکھر کی فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ایک شہری فیصل قریشی کی درخواست پر جس میں عدالت کو بتایا گیا تھا کہ اسکا چچا ایوب قریشی 12اکتوبر کو آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا اسکی ہلاکت میں سول اسپتال کے چار ڈاکٹروں کی کوتاہی اور غفلت شامل ہے اس لیے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے جس پر عدالت نے سکھر کے سی سیکشن تھانے کی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے سول اسپتال کے چار ڈاکٹروں سمیع میرانی. پرمانو. فداحسین اور ڈاکٹر یوسف اور دو ٹیکنیشنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاتھا جس پر آج ڈاکٹروں نے مشتعل ہو کراو پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے گھوٹکی سے زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا مریضہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث زندگی کی جنگ ہارگئی ہے ۔