سکھرپولیس کے مبینہ مقابلے ، ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ ، ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا

پیر 23 اکتوبر 2017 21:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) سکھر پولیس کے مبینہ مقابلے ، ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ ، ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس نے دو مبینہ پولیس مقابلوں میں مسلح ملزمان کیساتھ مقابلے کے بعد دو زخمی حالت میں ملزمان کو گرفتار اور ان سے اسلحہ برآمد کرنے کادعویٰ کیا ہے پہلا مقابلہ تھانہ صالح پٹ کی حدود بسی وارو موڑ کے قریب ہوا جس میں پولیس نے مقابلے کے ایک ڈاکوبنام محمد اشرف ولد خدا بخش جمالی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل اور چار گولیاں برآمد کی جبکہ گرفتار ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا دوسرا مقابلہ سکھر کے تھانہ ائیر پورٹ کی حدود لنک روڈ سعید آباد کے قریب ہوا جس میں پولیس نے ایک ڈاکو بنام محمد حسین عرف بشو ولد شفیع محمد شیخ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک عدد ٹی پسٹل چھ گولیاں برآمد کی جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں پولیس نے زخمی ملزمان کو علاج کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :