سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کی لوٹ مار کے خلاف فیصلہ دے دیا ،غلام مصطفی

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سندھ سمیت پورے ملک سے بھر سے کامیابی حاصل کرکے عوام کو مظالم اور مسائل سے نجات دلا ئے گی

پیر 23 اکتوبر 2017 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کمیٹی کے رکن غلام مصطفی نے کہا ہے کہ چیئر مین عمران خان کا سندھ کا دورہ سندھ کی سیاست میں انقلابی تبدیلی لائے گا ۔

(جاری ہے)

سندھ کے غیور سیاسی کارکن اور عوام پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو خیرباد کہہ کر بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ،سہیون کا کامیاب جلسہ عام سے یہ بات ثابت ہوچکا کہ سندھ کی عوام تبدیلی چاہتے ہیںاور پیپلز پارٹی کے طویل عرصے سے لوٹ مار کا خاتمہ اب ہونے کو ہے غلام مصطفی نے کہاکہ چیئر مین عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی پاکستان کے سب سے بڑی عوامی قوت بن چکی ہے اور انشا اللہ 2018؁ء کو سندھ سمیت پورے ملک سے پاکستان تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کو تعلیم ،صحت سمیت بنیادی ضروریات اُن کی دہلیز تک پہنچایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :