بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا

پیر 23 اکتوبر 2017 21:44

بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری ..
کراچی:(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017) بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک ملک میں دوقانون نافذ ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے شرجیل میمن کی حمایت میں مزید کہا کہ ملک میں دوقانون ہیں ایک شریف خاندان کے لیے دوسرا شرجیل میمن کے لیے ہے جبکہ شرجیل میمن کی گرفتاری نیب کی منافقت کا ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو عدالت میں ضمانت خارج ہونے پر 11ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاگیا تھا۔