آئی پی ایچ آر سی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، شہریوں کی بہیمانہ ہلاکتوں پر گہری تشویش کااظہار

پیر 23 اکتوبر 2017 21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) اسلامی تعاون تنظیم کے فیکٹ فائنڈنگ مشن انڈیپنڈنٹ پرماننٹ ہیومن رائٹس کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور شہریوں کی بہیمانہ ہلاکتوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ پاکستان کے اقدام پر میڈکاگوا کی سربراہی میں ڈاکٹر راشد البلوشی، ڈاکٹر ریحانہ بنتی عبدالله، سفیر عبدالوہاب، ڈاکٹر ارگن ارگل، پروفیسر صالح الختلان اور ڈاکٹر عمر عبورابا نے آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

مشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں زندگی، آزادی، اظہار رائے اور مذہبی آزادیوں سمیت کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی پر زور دیا جن کا عالمی انسانی حقوق کے قوانین میں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشن کی رپورٹ میں بھارتی سیکورٹی فورسز کا طاقت کا استعمال بالخصوص حاملہ خواتین پر بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کو افسپا ایکٹ جیسے کالے اور امتیازی قوانین کے تحت لامحدود اختیارات حاصل ہیں۔

متعلقہ عنوان :