Live Updates

آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ کا کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کے لیے سیکیورٹی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار

پیر 23 اکتوبر 2017 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ رگ ڈکسن نے کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنی رپورٹ آ ئی سی سی کو پیش کریں گے۔ انہوں نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا، آئی جی سندھ اور وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی۔

بعدازاں مقامی ہوٹل میں صحافیوں کو دی جانے والی مختصر میڈیا بریفنگ میں رگ ڈکسن نے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات کے سلسلے میں ہونے والی ملاقاتوں میں ان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ قبل ازیں گزشتہ روز دبئی سے کراچی پہنچنے والے آ ئی سی سی کے نمائندے نے پی ایس ایل تھری کے میچز کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل (ر) محمد اعظم اور نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے مختلف حصوں کے ساتھ گراونڈ، انکلوثرز، وی آ ئی پی باکسز، ڈریسنگ روم، امپائرز روم، کنٹرول روم، اسکورنگ ٹاور، میڈیا سینٹر اور پارکنگ ایریا کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا مکمل جائزہ لیا اور اپنے تاثرات نوٹ کرتے رہے۔آئی سی سی کے سیکورٹی کنسلٹنٹ نے اسٹیڈیم کے بیرونی حصوں کا بھی دورہ کیا اور احاطہ کے اطراف اور قریب وجوار کے مقامات کے ساتھ بلند و بالا عمارتوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات