جامعہ سندھ کی طرف سے بیچلر ڈگری پروگرامز 2018ء میں داخلے کیلئے 5 نومبر کو منعقدہ پری انٹری ٹیسٹ اب 12 نومبر کو منعقد کرنے کا اعلان

پیر 23 اکتوبر 2017 21:32

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) جامعہ سندھ کی طرف سے بیچلر ڈگری پروگرامز 2018ء میں داخلے کے لیے 5 نومبر کو منعقدہ پری انٹری ٹیسٹ اب 12 نومبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈمیشنز عبدالمجید پنہور کے مطابق امیدواروں کی طرف سے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ 5 نومبر کو دائود انجنیئرنگ یونیورسٹی کراچی میں انہیں ٹیسٹ دینا ہے ان کے تعلیمی مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ سندھ نے 5 نومبر کو منعقد ہونے والی انٹری ٹیسٹ کا نیا شیڈیول جاری کیا نے جس کے بعد اب انٹری ٹیسٹ 12 نومبر کو ہوگا، فارم جمع کرانے کے آخری تاریخ 27 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری طرف جامعہ سندھ کی ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ماسٹر ڈگری پروگرمز 2018ء میں داخلے کے لیے شیڈیول کے تحت پہلی عارضی میرٹ لسٹ آج منگل کو جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :