حیدرآباد بورڈ کرکٹ ٹیم سیشن 2017-18 کیلئے لڑکوں اور لڑکیوں کے ٹرائلز لیے جارہے ہیں، ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد

پیر 23 اکتوبر 2017 21:32

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو مطلع کیا ہے کہ حیدرآباد بورڈ کی کرکٹ ٹیم سیشن 2017-18 کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں کے ٹرائلز لیے جارہے ہیں، لڑکوں کے ٹرائلز 23 اور 24اکتوبرکو جبکہ لڑکیوں کے ٹرائلز26 اور 27 اکتوبرکو گورنمنٹ ڈگری کالج کرکٹ گرائونڈ لطیف آبادنمبر 11 میں صبح ساڑھے 10 بجے سے لیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں حیدرآباد بورڈ کی باسکٹ بال (بوائز) ٹیم سیشن 2017-18 کے لیے بھی ٹرائلز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، یہ ٹرائلز9 اور 10 نومبرکو بورڈ اسٹیڈیم باسکٹ بال کورٹ لطیف آباد یونٹ نمبر 6 میں صبح ساڑھے 10 بجے سے لیے جائیں گے، تمام تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے چار بہترین کھلاڑیوں کے نام اسپورٹس انچارج کے نام کے ساتھ تعلیمی بورڈ کو ارسال کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :