فاروق ستار کی پریس کانفرنس اور استعفیٰ کی دھمکی اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ، صدر پی ایس پی حیدرآباد

پیر 23 اکتوبر 2017 21:32

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی ،طارق کاظمی، راحیل قائم خانی ، لالہ سہیل اوردیگر ارکان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس اور استعفیٰ کی دھمکی اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے کیونکہ انہوں نے بانی متحدہ کی پارٹی پر قبضہ کرکے ان کے مینڈیٹ کو چوری کیا پہلے تو وہ ان کا مینڈیٹ واپس کریں اور استعفیٰ دیں اپنی حیثیت میں انتخاب میں حصہ لیں، ان کو حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا ان کے نمائندے عوامی مسائل میں کتنی دلچسپی لے رہے ہیں اس کا اندازہ عوام کو ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل کی چکی میں پسنے کیلئے چھوڑا ہوا ہے اگر فاروق ستار عوامی مسائل کے حل کیلئے استعفیٰ دینے کی بات کرتے تو اور بات تھی ، متحدہ کے نمائندے کوئی گائے بکری نہیں ہیں کہ ظلم ہوتا دیکھتے رہیں اور آواز نہ اٹھائیں ، اگر کوئی متحدہ چھوڑ کر جارہا ہے تو اس کے ضمیر کی آواز ہے، استعفیٰ منظور کرنے کی بات کرنے والے پہلے اپنا استعفیٰ دیں اور عوامی عدالت کا سامنا کریں اب عوام با شعور ہیں۔