جیکب آباد ،معصوم بچی سے جنسی زیادتی ،درندہ صفت ملزم تشدد کے بعد زیر تعمیرسکول میں پھینک کر فرار

پیر 23 اکتوبر 2017 21:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء)جیکب آباد میں معصوم بچی سے جنسی زیادتی درندہ صفت ملزم تشدد کے بعد زیر تعمیراسکول میں پھینک کر فرارہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مبارکپور تھانے کی حدود میں درندہ صفت ملزمان نے 4سالہ مہرین بھٹو ولد قدیر کوگھر کے باہر کھیلنے کے دوران اٹھا کر لے گئے اورمبینہ طور پرجنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر شہر کے باہر زیر تعمیر اسکول میںتشدد کے بعد پھینک کر فرار ہو گئے راہگیر کی اطلاع پر ورثاء پہنچے اور خون مین نہائی بچی کو سول ہسپتال لے جا یا گیا بچی کی عزیز بھادر نے بتایا کہ ڈاکٹر فرحین نے ابتدائی رپورٹ میںبچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق کی ہے ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے بچی کو طبی امداد دیکر ہوش میں لایا گیا جو خوف میں مبتلا تھی آخری اطلاع تک واقع کا کیس داخل نہیں کیا گیا تھا۔