سوراب پنجگورشاہراہ پرٹریفک حادثہ ،خاتون جاں بحق ،بچے سمیت دوافرادشدیدزخمی

پیر 23 اکتوبر 2017 21:32

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) سوراب پنجگورشاہراہ پرٹریفک حادثہ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ بچے سمیت دوافرادشدیدزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوراب پنجگورشاہراہ پرکوئٹہ سے بسیمہ جانے والی ٹوڈی کارجوری گدرکے مقام پرسڑک پرکھڑی ٹرالرسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ٹوڈی میں سوارخاتون موقع پرجاں بحق جبکہ بچہ سمیت دوافرادشدیدزخمی ہوگئے ،لاش اورزخمیوں کومقامی لیویزچیک پوسٹ کے اہلکاروںنے فوری طورپرسول ہسپتال سوراب پہنچادیاگیا،جہاںمزیدکاروائی لیویزانتظامیہ کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :