میرپور ماتھیلو، پسند کی شادی نہ کرانے پر دوشیزہ نے خود پر پستول سے فائر کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا

لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے، لڑکی کے والدین اس کی مرضی کے بغیر اس کی شادی پر بضد تھے جس پر اس نے خود کو گولی مار دی، تھانہ پولیس

پیر 23 اکتوبر 2017 21:32

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پسند کی شادی نہ کرانے پر دوشیزہ نے خود پر پستول سے فائر کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے، لڑکی کے والدین اس کی مرضی کے بغیر اس کی شادی پر بضد تھے جس پر اس نے خود کو گولی مار دی۔ تھانہ یارو لوند پولیس۔ تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے تھانہ یارو لوند کے حدود میں واقع گائوں ڈامن لوند میں 17 سالہ دوشیزہ رخسانہ بنت عبدالرزاق لوند نے خود پر پسٹل سے فائر کرکے خود کشی کرڈالی، تھانہ یارو لوند کی پولیس نے وقوعہ والے مقام پرپہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپور ماتھیلو سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی، اس ضمن میں تھانہ یارو لوند پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مزکورہ دوشیزہ کے الدین اس کی مرضی کے بغیر اس کی شادی کروانے پر بضد تھے جس کی وجہ سے اس نے خو د پر پسٹل سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے، تا حال اس ضمن میں تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :