گھوٹکی پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی درجنوں ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

پیر 23 اکتوبر 2017 21:32

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) گھوٹکی پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی درجنوں ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد ۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی پولس نے ضلع گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقدمات اور جرائم میں ملوث 34کے قریب ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے ملزمان میں چاراشتہاری،بارہ روپوش ،ایک منشیات فروش اور سترہ کرمنلز شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی مسعود بنگش کے حکم پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف پو؛یس کاروائی میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :