میں تو کسی بھی پارٹی میں نہیں گئی، پر استعفیٰ بھیجا ہوا ہے، استعفے کو آرکائیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈھونڈیئے، ارم عظیم فاروقی

پیر 23 اکتوبر 2017 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی سابق رہنما ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کے آغاز پر اپنے ردعمل پر کہا ہے کہ میں تو کسی بھی پارٹی میں نہیں گئی، پر استعفیٰ بھیجا ہوا ہے۔ میرے استعفے کو آرکائیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈھونڈیئے۔

انہوں نے کہا کہ اب سوچوں گی کہ کرنا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم کیو ایم کے لئے لفظ ’’مافیا‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ روک سکو تو روک لو۔ ارم عظیم فاروقی نے ارکان اسمبلی عدنان افتخار اور محمد حسین کے خلاف کارروائی نہ کرنے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے امریکہ میں بغیر کسی چھٹی کے مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوستی ایسا ناطہ جو سونے سے بھی مہنگا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان مجاہد بلوچ دوبارہ پارٹی میں بغیر کسی معافی نامے کے شامل ہوگئے ہیں۔