مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ہے نواز شریف الگ ہوئے تو پارٹی ختم ہوجائے گی،محمد زبیر

وہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے پانامہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے،گورنر سندھ

پیر 23 اکتوبر 2017 21:30

مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ہے نواز شریف الگ ہوئے تو پارٹی ختم ہوجائے گی،محمد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ہے نواز شریف الگ ہوئے تو پارٹی ختم ہوجائے گی وہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے پانامہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا نواز شریف کی نااہلی نہیں بنتی تھی نواز شریف کو جس جرم کی سزا دی گئی اس کا مقدمہ بھی نہیں تھا دبئی میں ہزاروں پاکستانیوں کے پاس اقامہ ہے انہوں نے کہ اکہ مسلم لیگ ن متحد ہے ریاض پیرزادہ نے اپنی رائے کا اظہار کیا یہ پارٹی چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا نواز شریف ہی ہمارے قائد اور پارٹی کے صدر ہیں نواز شریف پارٹی سے علیحدہ ہوئے تو پارٹی ختم ہوجائے گی نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں چالیس ہزار مقدمات زیر التواء ہیں نواز شریف کا فیصلہ سپریم کورٹ نے علجت میں کیا انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین پارٹی ہے لیڈر کو عوام سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے عوام کو ہی فیصلہ کرنے دیں کہ کون مقبول لیڈر ہے۔