رشتہ نہ دینے کی رنجش، بہاولپور میں لڑکے نے لڑکی کو ہوتل کے کمرے میں لے جاکر انتہائی اقدام اٹھالیا

پیر 23 اکتوبر 2017 21:29

رشتہ نہ دینے کی رنجش، بہاولپور میں  لڑکے نے لڑکی کو ہوتل کے کمرے میں ..
بہاولپور:(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017) رشتہ نہ دینے کی رنجش، بہاولپور میں لڑکے نے لڑکی کو ہوتل کے کمرے میں لے جاکر انتہائی اقدام اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق رشتہ نہ دینے کی رنجش پر لڑکے نے اپنی ہی کلاس فیلو کوگولی مار کرخود بھی خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق اویس نامی لڑکے نے اپنی کلاس فیلو انوشہ کیساتھ اپنے علاقے کے مقامی ہوٹل میں خود کومیاں بیوی ظاہر کرکے میڈیکل چیک اپ کے بہانے کمرہ کرائے پر لیا جس کے بعد ہوٹل منیجر عمران نے شناختی کارڈ دیکھ کر کمرہ دے دیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں کچھ دیر بعد کمرے سے یکے بعد دیگرے 2 فائر کی آواز آئ جس پر ہوٹل منیجر نے فوری دروازہ بجایا اور دروازہ نہ کھلنے پر دھکا دے کر توڑا اور دیکھا کے بستر پر خون میں لتھ پت 2 نعشیں موجود تھی تاہم ہوٹل منیجر نے فوراً پولیس کو اطلاع دی جس پر مقامی پولیس پر پہنچ گئی اور لاشیں تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی جبکہ ابتدائی طور پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے مابین رشتہ پر تنازع چل رہا تھا تاہم لڑکی کی جانب سے رشتہ نہ ملنے پر لڑکے نے ایسا اقدام اٹھایا ہے۔