قائداعظم یونیورسٹی کے گرفتار طلباء کی رہائی کے لئے اقدامات کئے جائیں‘ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت انجینئر بلیغ الرحمن کو ہدایت

پیر 23 اکتوبر 2017 21:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت انجینئر بلیغ الرحمن کو ہدایت کی ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے گرفتار طلباء کی رہائی کے لئے اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں (آج) منگل کو رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر میر کبیر کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لئے وزیر مملکت خود مداخلت کریں۔

انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ طلباء کا معاملہ الگ ہے لیکن جو لوگ یونیورسٹی کے طلباء نہیں ہیں اور باہر سے وہ یونیورسٹی میں مسائل پیدا کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لئے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس معاملے کا جائزہ لے گی۔ سینیٹر میر کبیر نے کہا کہ طلباء کو دی جانے والی سزائیں ختم کی جائیں۔