بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے

وزیر مملکت برائے بندرگاہیں و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال کا ایوان بالا میں اظہار خیال

پیر 23 اکتوبر 2017 21:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے بندرگاہیں و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر سحر کامران کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے، بھارت سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، ایوان بالا اگر اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور اس کے مبصرین کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے قرارداد منظور کرے تو پاکستان کا موقف مضبوط طور پر عالمی دنیا میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔