نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی

پیر 23 اکتوبر 2017 21:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو نیپرا اتھارٹی کے سامنے ستمبر کی بجلی پیداوار اور لاگت کے اعدادو شمار پیش کیے گئے جس کے مطابق ستمبر میں 11 ارب 48 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر کل لاگت 46 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔ نیپرا نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 2 روپے 19 پیسے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی جب کہ 19 ارب روپے سے زیادہ کے بقایاجات وصولی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بقایاجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :