کھلے آسمان تلے بیٹھ کر پڑھنے والے بچوں کے سکولوں بارے تفصیلات طلب

پیر 23 اکتوبر 2017 21:11

خانیوال۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)کھلے آسمان تلے بیٹھ کر پڑھنے والے بچوں کے سکولوں بارے تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کی ضلعی انتظامیہ سے ایسے سکولوں جن کی عمارتیں نہیں ہیں یا خستہ حال ہیں جن سکولوں میں بچے گرائونڈز میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں، ایسے تمام سکولوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں محکمہ تعلیم خانیوال نے اس سلسلہ میںسروے رپورٹس تیار کرنا شروع کردی ہیں۔