تعلیمی وظائف کے لیے اقلیتی طلباء سے درخواستیں طلب

پیر 23 اکتوبر 2017 21:11

خانیوال۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء)تعلیمی وظائف کے لیے اقلیتی طلباء سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع سے تعلیمی وظائف کے لیے اقلیتی طلباء و طالبات سے درخواستیں طلب کرلی ہیں 50فیصد سے زائد نمبروں کے حامل طلباء و طالبات جن کے سرپرست کی ماہانہ آمدنی 20ہزار سے زائد نہ ہو درخواستیں دے سکتے ہیں۔