اسسٹنٹ کمشنر کا ڈی ایچ کیوہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر کادورہ، طبی سہولیات کا م کاجائزہ

پیر 23 اکتوبر 2017 21:10

خانیوال۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر خانیوال کا اچانک معائنہ کیا جہاں پرانہوں نے ہسپتال میں تعمیر ہونے والے نیو بلاک کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور جاری کام کو بروقت مکمل کرنے اور میٹریل کے معیار کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مکمل ہونے والے اور جاری تزئین و آرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ہسپتال کے شعبہ حادثات بھی گئے جہاںپر انہوں نے پرچی کائونٹر سے لے کر وارڈز میں داخل مریضوں کو دی جانے والی طبی خدمات اور سہولتوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے مرتب کیے جانے والے ادویات سمیت دیگر ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدائیت کی کہ وہ ہسپتال کے انتظامی امور میں مزید بہتری لائیں جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کردیں تا کہ دکھی انسانیت کی صحیح معنوں میں یقینی بنایا جا سکے۔

دریں اثناء انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر خانیوال کا بھی اچانک معائنہ کیا اور جائیداد کی خرید و فروخت پر دستاویزات کے حصول کے لیے اراضی سنٹر پر آنے والوں کو فردات اور نقولات کے کمپیوٹرائزڈ اجرا کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے لوگوں سے دی جانے والی سروسز بارے دریافت کیا ۔انہوں نے متعلقہ افسران اور ڈیوٹی پر متعین ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ جائیدادوں کی دستاویزات کے اجرا کے کام کو ذمہ داری سے سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :