نئی نسل میں شعور کی بیداری کیلئے جمہوری شہری تعلیم کو نصاب کاحصہ بنانا ضروری ہے،ماہرین قانون

پیر 23 اکتوبر 2017 21:10

ملتان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ملتان میونسپل کارپوریشن کے ٹیکنوکریٹ رکن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب نے جمہوری شہری تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل میں شعور کی بیداری تک اس تعلیم کو نصاب کاحصہ بنانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں سینیٹ کی قرارداد خوش آ ئندہے اور اس مضمون کو نصاب کاحصہ بنانے سے نئی نسل کو اپنے حقوق و فرائض کے بارے میں آگاہی ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ آئین اور قانون کااحترام ہرفرد کی ذمہ داری ہے۔ ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ رائو محمد وسیم نے اس موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں باقاعدہ آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ نئی نسل کو یہ معلوم ہی نہیں کہ جمہوریت کے کیا فوائد ہیں اورآئین کی پاسداری کے ذریعے موجودہ نظام حکومت کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :