ملتان کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مر ض کی مکمل ادویا ت مو جود ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر

پیر 23 اکتوبر 2017 21:10

ملتان۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ڈ پٹی کمشنر ملتان ڈویژن نا در چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر الر حمن، فوکل پر سن بر ائے ڈ ینگی مہم ڈا کٹر عطا ء الر حمن اور محکمہ صحت کی ڈ ینگی ٹیمو ں نے گزشتہ روز جنرل بس اسٹینڈ ،وہاڑ ی رو ڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں قا ئم کار خا نو ں فیکٹر یو ں سکولو ں اور نجی عما را ت کی سرویلنس کی اور ما لکا ن کو صفا ئی کے اقداما ت یقینی بنا نے کی ہدایت کی ہے ۔

ڈا کٹر عطا ء الر حمن ،اے سی سٹی مبشر الر حمن نے اس موقع پر ڈینگی لا ر وا تلف کر نے کے اقداما ت بھی کئے ۔ٹیمو ں نے پا نی کی ٹینکیا ں واٹر کولر اور پا نی کے پول چیک کئے ۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہد ایت پر ایمر جنسی بنیا دوں پر ڈ ینگی مچھر کے خا تمے کے اقداما ت کئے جا رہے ہیں، تما م ہسپتا لو ں میں ڈینگی مر ض کی مکمل ادویا ت مو جود ہیں جبکہ ہر قسم کے ٹیسٹ بھی بالکل مفت کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ شہر ی ڈینگی کے خلا ف اس جنگ میں انتظامیہ کا سا تھ دیں تا کہ اس مو ذ ی مر ض کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ صحت ملتان کے مو ئثر انتظا مات کی بد ولت ڈ ینگی مہم کا میا بی سے جا ر ی ہے ۔ہما ری ٹیمیں شہر بھر میں مو جود ہیں ،شہر ی ڈ ینگی لا ر وا ملنے کی صو ر ت میں انتظا میہ سے رابطہ کر ے ۔

متعلقہ عنوان :