لاہور، انسداد منشیات مہم کا دائرہ کار مزید 10 اضلاع میں بڑھانے کا فیصلہ

پیر 23 اکتوبر 2017 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) ڈی پی آئی کالجز پنجاب چوہدری جہانگیر کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد منشیات مہم کا دائرہ کار مزید 10 اضلاع میں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، اجلاس میں کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، انسداد منشیات مہم میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ، قصور، فیصل آباد، ساہیوال، نارووال، جہلم اور گجرات کو شامل کیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے، اس سلسلے میں نامزد فوکل پرسنز کی تربیت کے لئے 6 ٹریننگ پروگرامز منعقد کروائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :