ای او بی آئی کی پنشن میں بھی سالانہ بنیاد پر اضافہ کیا جائے، ای او بی آئی پنشنر ایسوسی ایشن کی حکومت سے اپیل

پیر 23 اکتوبر 2017 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) ای او بی آئی پنشنر ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ای او بی آئی کی پنشن میں بھی سالانہ بنیاد پر اضافہ کیا جائے، ادارے کی جانب سے سینکڑوں روپے پنشن کی مد میں دینے سے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

مہر محمد دین ای او بی آئی پنشنر ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس سال 2017 ء میں ای او بی آئی کی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

سرکاری ملازمین کی طرح ہر سال اس پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے۔ اور 75 سال سے زائد عمر کے پنشنرز اور سرکاری ملازمین کے اصولوں کے مطابق پنشن دی جائے۔ تاکہ وہ بڑھاپے کے عالم میں اپنا علاج و معالجہ بھی کراسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ بخوبی ہمارے مسائل سے آگاہ ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہم بے یار و مدد گار اور مجبور لوگ اپیل ہی کر سکتے ہیں کہ ہمارے حال پر رحم کیا جائے۔