قصور،پولیس کی کارروائیاں،14 جرائم پیشہ افراد گرفتار، مقدمات درج

پیر 23 اکتوبر 2017 21:03

قصور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) ڈی پی اوقصورذوالفقار احمدنے ضلع کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے اشتہاری مجرموںاور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کریں ،لاپرواہی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورنے گزشتہ روز ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن ڈاکوئوں،مجرمان اشتہاری اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کریں، اس سلسلہ میںسرکل افسران ایس ایچ اوزکی کارکردگی رپورٹ بھجوائیں،ڈی پی اوقصور نے ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے جبکہ اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او صدر قصور انسپکٹر ملک طارق محمود سمیت 4افسران کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا ،دریں اثناء پولیس نے ڈی پی ا وکی خصوصی ہدایات پر کارروائیاں کرتے ہوئی14جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین کلوگرام چرس، 20بوتل شراب ،6پسٹل ،2پمپ ایکشن اور ایک رائفل برآمد کر لی اور مقدمات درج کیے جبکہ سنگین مقدمات میں ملوث11خطرناک اشتہاریوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :