وزیراعلیٰ پنجاب کا باجوڑ ایجنسی میں چھت گرنے سے 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

پیر 23 اکتوبر 2017 21:03

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے باجوڑ ایجنسی کے صدر مقام خار میں چھت گرنے سے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور واقعہ میں زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔