حکومت ملکی ترقی و استحکام کی خاطر بھر پور اقدامات کر رہی ہے، سینٹر سعود مجید

پیر 23 اکتوبر 2017 21:02

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مشیر وزیر اعظم سنیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی ترقی و استحکام کی خاطر بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور ملک بحرانو ں سے نجات دلانے کے لئے دور رس اقدامات کئے جائیں گے مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو باوقا ر بنانے کے لئے کوشاںہے کارکنو ں کو ان کا جائز مقام دیا جا رہا ہے انہوں نے یوتھ ونگ کے کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وہ تنظیم سازی کے عمل کو بہتربنائیں اور حکومت کے مثبت اقدامات کو عوام میں اجاگر کر نے کے لئے اپنے کردار ادا کر یں چوہدری سعود مجید نے کہا کہ بلدیا تی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جیت سے یہ ثابت ہو ا ہے کہ مسلم لیگ اب بھی لو گو ں کے دلو ں پر راج کر رہی ہے۔