ْبہاولپور، جعلی ٹریول ایجنسیاں غریب عوام کو یورپی ممالک کے سہانے خواب دکھا کر لوٹنیں لگیں

پیر 23 اکتوبر 2017 21:02

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) جعلی اوربلالائسنس ٹریول ایجنسیوں کی بہتات‘ ضلع بھرمیں درجنوں ٹریول ایجنٹس بدستورمذموم دھندوں کے ذریعے سادہ لوح افرادکوسستے عمرہ ‘ ملازمت کے ویزے‘ نوجوانوں کوآسٹریلیا‘ انگلینڈ‘ کینیڈااورامریکہ کاسٹڈی ویزہ دلوانے اوربیرون ممالک بھجوانے کے لیے لینگویج کورسزکے نام پرلوٹ کھسوٹ میں ملوث ہیں اورکئی افرادان کے دھوکے اورفراڈمیں آکراپناقیمتی مستقبل بربادکرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرقانونی دھندوں کے باوجودیہ ایجنٹس قانون نافذکرنے والے اداروں کوچکمے دے کرسرعام کاروبارکرنے میں مصروف ہیں جعلی اوربلالائسنس ٹریول ایجنسیوں کی بہتات سے ضلع میں اب تک لاکھوں روپے کے درجن سے زائدفراڈکیس سامنے آچکے ہیں جن میں ٹریول ایجنٹ عمرہ سمیت بیرون ممالک روزگارکے لیے بھجوانے اورگرین کارڈدلانے کاجھانسہ دے کرغائب ہوچکے ہیں اورایف آئی اے حکام آج تک ان کوگرفتارنہیں کرسکے دوسری طرف سٹڈی ویزہ کی آڑمیں نوجوانوں کولینگویج کورسزکروانے والے گروہ سرگرم ہیں بدقسمتی سے ایف آئی اے کاڈویڑنل اورضلعی ہیڈکوارٹرپرکوئی دفترنہ ہونے کی وجہ سے ضلع نوسربازفراڈیوں کی جنت بناہواہے وزارت داخلہ فوری طور پرنوٹس لے کراصلاح واحوال کرے۔

متعلقہ عنوان :