چنیوٹ ، ڈاکٹروں کی اسکریننگ ، مسیحا خود مریض نکلے

ضلع چنیوٹ کے محکمہ صحت کے 51 فیکلٹی سٹاف میں ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 37 محکمہ صحت کے ملازمین شوگر کی مرض میں لاحق ہیں

پیر 23 اکتوبر 2017 21:02

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء)مسیحا ئ بھی مریض نکلے مریضوں کا اللہ حافظ مریضوں کا علاج کرنے والے خود مریض نکلے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹرز اور ملازمین کی سکریننگ ضلع بھر میں 729 رجسٹریشن ہوئی جن میں سے متعدد ڈاکٹرز خود مریض نکلے مریضوں کا علاج کرنے والے خود مریض نکلے محکمہ صحت کی جانب سے گذشتہ ہفتے ضلع بھر میں 6 مقامات پر سکریننگ کیمپ لگائے گئے ضلع بھر میں محکمہ صحت کے 729 افراد کی رجسٹریشن کی گئی جن کی رپورٹس پی سی آر کیلئے لاہور بھیجی گئی رپورٹ آے کے نے کے بعد ضلع چنیوٹ کے محکمہ صحت کے 51 فیکلٹی سٹاف میں ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 37 محکمہ صحت کے ملازمین شوگر کی مرض میں لاحق ہیں اور ابھی محکمہ صحت کے 622 افراد کے بلڈ سیمپل پی سی آر کیلئے بھیجے گئے ہیں ان کی رپورٹس کا رزلٹ تاحال نہیں آیاہے اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف کا کہنا ہے کہ تمام فیکلٹی سٹاف جن میں ہیپاٹائٹس سی اور دیگر امراض کا انکشاف ہوا ہے ا نہیں علاج کی سہولیات جلد فراہم کر دی جائیں گی تاکہ محکمہ صحت کے تمام سٹاف صحت یاب ہو سکیں۔