میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی مبینہ غفلت کے باعث چنیوٹ جھمرہ روڈ بہتر سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا

پیر 23 اکتوبر 2017 21:02

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء)میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی مبینہ غفلت کے باعث چنیوٹ جھمرہ روڈ بہتر سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔گٹروں کا گندا پانی سڑکو پر بہنے لگا ہزاروں راہ گیروں سکول و کالجز کو جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کوئی پرسان حال نہ رہا جبکہ گندے پانی کی وجہ سے بدبو اور تعفن کا راج موذی امراض پھوٹنے کا شدید خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ جھمرہ روڈ موضع طالب کے مقام سے میونسپل کمیٹی چنیوٹ افسران اور عملہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے گھروں نالیوں اور گٹروں کا گندا پانی مناسب سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مین شاہراہ پر بہنا شروع ہو گیا جس نے جھمرہ روڈ کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے سکول و کالجز دفاتر اور یومیہ ہزاروں راہ گیر اس گندے پانی اور سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں موضع طالب کے مکینوں نے اس امر پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے