این پی سی بلیو کی ٹرائینگولر کے پہلے اہم میچ میں شاندار کا میابی

این پی سی گرین کو 9 رنز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کر لی

پیر 23 اکتوبر 2017 21:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء)این پی سی بلیو کی ٹرائینگولر کے پہلے اہم میچ میں شاندار کا میابی، این پی سی گرین کو 9 رنز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کر لی۔ این پی سی بلیو ٹرائینگولر سیمی فائنل راؤنڈ کا اپنا دوسرا اور اہم میچ آج صبح 11بجے ڈان کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ قبل ازیں ٹرائینگولر سیمی فائنل کے پہلے میچ میں این پی سی بلیو نے پہلے کھیلتے ہو ئے دو وکٹوں کے نقصان پر 134رنز اسکور کئے۔

این پی سی بلیو کی جا نب سے اویس قاضی اور اظہر شریف کی اوپننگ جوڑی نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ این پی سی بلیو کی پہلی وکٹ 75کے اسکور پر گری۔ جس کے بعد طاہر محمود مغل نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 132 تک پہنچا جہا ں طاہر محمود ایک رنز لینے کے دوران رن آؤٹ ہو گئے جبکہ مقررہ 15اوور میں مجموعی اسکور 134رہا جس کے جواب میں این پی سی گرین کی ٹیم کے اظہر شریف، ثاقب عباسی، ظہور خٹک اور کیپٹن فیصل منصور کی نپی تلی باؤلنگ کے سا منے کھل کر کھیلنے میں ناکام رہی اور چھ وکٹوں کے نقصان پر محض 125رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

اس طرح این پی سی بلیو کی کرکٹ ٹیم نے چمپئن شپ میں مسلسل ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ این پی سی بلیو اپنا اگلا اہم میچ آج ڈان کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔