Live Updates

عمران خان سے نواز شریف کیس سے زیادہ حساب لیا گیا، اگر دستاویزات میں کوئی گڑبڑ ہے تو اس کی نشاندہی کریں: چیف جسٹس کا اکرم شیخ کے اعتراضات پر جواب

muhammad ali محمد علی پیر 23 اکتوبر 2017 20:52

عمران خان سے نواز شریف کیس سے زیادہ حساب لیا گیا، اگر دستاویزات میں ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اکتوبر۔2017ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان سے نواز شریف کیس سے زیادہ حساب لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نااہلی کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کے اعتراضات پر سخت انداز میں جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ساتھ نرمی برتے جانے کے الزام پر چیف جسٹس نے اکرم شیخ کو جواب دیا کہ عمران خان سے نواز شریف کیس سے زیادہ حساب لیا گیا ہے۔ عمران خان کے وکیل کی جانب سے وہی دستاویزات عدالت میں جمع کروائی گئی ہیں جو ان سے مانگی گئی تھیں۔ اگر دستاویزات میں کوئی گڑبڑ ہے تو اس کی نشاندہی کریں۔ چیف جسٹس کے سخت ردعمل کے بعد اکرم شیخ کی جان سے خاموشی اختیار کرنے پر اکتفا کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات